۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر محمد لطیف مطہری

حوزہ/ نونہال اسلامیہ پبلک سکول کچورا کے طلاب اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے کہا کہ خداوند متعال کی رضایت کو ملحوظ خاطر رکھ کر جس تعلیمی میدان میں بھی انسان سعی و کوشش کرے، کامیاب ہو سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نونہال اسلامیہ پبلک اسکول کچورا کے طلاب اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے کہا کہ طلاب اور طالبات کو اپنا ہدف معین کر کے سعی و کوشش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محنت کے بغیر انسان کامیاب نہیں ہوسکتا۔(لیس الانسان ما سعی)۔

انہوں نے طلاب اور طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس میدان میں بھی انسان تعلیم حاصل کرے صرف اور صرف خدا کی خوشنودی اور انسانیت کی خدمت یعنی خدمت خلق کی خاطر ہونا چاہیے۔

خداوند کی رضایت کو دیکھتے جو بھی میدان میں کوشش کی جائے کامیابی آپ کے قدم چومے گی، ڈاکٹر محمد لطیف مطہری

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاگردوں کو اپنے استاد کا احترام کرنا چاہیے۔استاد کے احترام کے بارے میں دین اسلام میں بہت تاکید موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کے بغیر تعلیم بہت ہی نقصان دہ ہے۔ رسول خدا(ص) نے فرمایا مجھے معلم بنا کر مبعوث کیا ہے۔رسول خدا(ص) تعلیم،تربیت اور نفوس کا تزکیہ کیا کرتے تھے۔

انہوں نے اساتذہ کرام سے مخاطب ہو کر کہا کہ شاگردوں کی تعلیم و تربیت انبیاء کرام (ع) کا پیشہ ہے لہذا اس پیشے کا خیال رکھنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھا استاد مختلف شاگردوں کی اچھی تربیت کر کے معاشرے کا بہترین فرد بنا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک استاد غلط افکار و عقائد کے ذریعہ بہترین اور لائق شاگردوں کو گمراہ کر سکتا ہے۔

خداوند کی رضایت کو دیکھتے جو بھی میدان میں کوشش کی جائے کامیابی آپ کے قدم چومے گی، ڈاکٹر محمد لطیف مطہری

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کو شاگردوں کے حقوق اور شاگردوں کو اساتذہ کرام کے حقوق کا خیال رکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .